حیدرآباد۔8۔مارچ (اعتماد نیوز)تلنگانہ کے کانگریس قائدین جانا ریڈی نے آج
کہا کہ آئندہ انتخابات میں کانگریس تلنگانہ میں تنہا مقابلہ کریگی ۔انہوں
نے کہا کہ تشکیل تلنگانہ میں
کانگریس کا رول ٹی آر ایس سے زیادہ ہے۔ اپنے
قیام گاہ میں کانگریس قائدین کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے بعد انہوں نے میڈیا
سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ کس کی کتنی طاقت
ہے۔